پشاور: چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحی کے موقع پر خیبرپختونخوا کی مختلف جیلوں سے معمولی نوعیت کے مقدمات میں قید 220 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر متعلقہ سیشن ججز اور مجسٹریٹس نے صوبے بھر کی جیلوں کا دورہ کیا اور معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کے مقدمات جیلوں میں ہی نمٹا دیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو عیدالاضحی کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا فیصلہ، تین وزراء کی چھٹی کا امکان
رہائی پانے والے قیدیوں کی اکثریت ایسے افراد پر مشتمل تھی جن کے خلاف مقدمات معمولی نوعیت کے تھے اور جنہوں نے سزا کا بڑا حصہ پہلے ہی کاٹ لیا تھا۔ پشاور ہائی کورٹ کے اس انسانی ہمدردی پر مبنی فیصلے کو مختلف حلقوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔