گوادر میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید سپاہی محمد خماری بلوچ قوم کا فخر بن گئے

گوادر میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید سپاہی محمد خماری بلوچ قوم کا فخر بن گئے

قوم کے ایک اور بیٹے نے مادرِ وطن کی حفاظت میں جان کا نذرانہ دے دیا، سپاہی محمد عرف خماری بلوچ نے گوادر میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

واقعہ 10 مئی کی شب بارہ بجے گوادر کے علاقے بلال مسجد کے قریب پیش آیا جب رہائشی کوارٹرز پر دو دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا۔

دھماکے کی آواز سنتے ہی پولیس کے ایگل سکواڈ سے تعلق رکھنے والے سپاہی محمد خماری موقع پر پہنچے اور دہشت گردوں کو للکارا۔

دہشتگردوں نے جدید اسلحے سے سپاہی محمد خماری پر فائرنگ شروع کی تاہم انہوں نے آٹھ گولیاں لگنے کے باوجود پیچھے ہٹنے کے بجائے دلیری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور دہشتگردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔۔

سپاہی محمد خماری بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 11 مئی 2025 کو شہید ہو گئے جس کی جرأت، حب الوطنی اور فرض شناسی ایک مثال بن چکی ہے، محمد خماری کیقربانی قوم کو ہمیشہ یاد رہے گی،

گوادر میں پیش آیا یہ واقعہ نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی علامت ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ہر حال میں مادر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا سابق سینیٹر عباس آفریدی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

شہید سپاہی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا جبکہ مختلف سیاسی و عسکری رہنماؤں نے ان کی قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

Scroll to Top