تہران میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے تین اعلیٰ افسران شہید ہو گئے ہیں۔
ایرانی سپاہ پاسداران کے مطابق اتوار کے روز ہونے والے صہیونی حملے میں انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی، ان کے نائب جنرل حسن محقق اور جنرل محسن باقری شہید ہوئے۔
جنرل محمد کاظمی کو 2022 میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔ ایرانی حکام نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے کی صرف مذمت نہیں، ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
حملے کے بعد ایران بھر میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے اسرائیل کو اس اقدام کے سنگین نتائج کی وارننگ دی گئی ہے۔





