ملک میں توانائی کے شعبے سے متعلق خوش آئند خبر سامنے آئی ہے، جہاں خام تیل اور قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیٹرولیم انفارمیشن سروس (پی پی آئی ایس) اور انڈسٹری کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 16 جون دوہزارپچیس کو ختم ہونے والے ہفتے میں تیل و گیس کی پیداوار میں معمولی لیکن مسلسل بہتری دیکھی گئی ہے
رپورٹ کے مطابق، اس عرصے کے دوران خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56,716 بیرل ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ ہفتے کے 56,176 بیرل کے مقابلے میں 1 فیصد زیادہ ہے۔
اسی طرح گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2,718 ایم ایم سی ایف ڈی (ملین مکعب فٹ فی دن) رہی، جو پیوستہ ہفتے کی 2,702 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
انفرادی کمپنیوں کی کارکردگی
رپورٹ کے مطابق، ہفتہ وار کارکردگی کے اعتبار سے مختلف کمپنیوں کی پیداوار درج ذیل رہی:
OGDCL (آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ):
خام تیل: 28,929 بیرل یومیہ
گیس: 590 ایم ایم سی ایف ڈی
PPL (پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ):
خام تیل: 8,479 بیرل یومیہ
گیس: 432 ایم ایم سی ایف ڈی
POL (پاکستان آئل فیلڈز):
خام تیل: 3,946 بیرل یومیہ
گیس: 40 ایم ایم سی ایف ڈی
Mari Petroleum:
خام تیل: 1,331 بیرل یومیہ
گیس: 860 ایم ایم سی ایف ڈی
توانائی کے ماہرین کے مطابق، اس معمولی اضافے کو مثبت رجحان قرار دیا جا رہا ہے جو مستقبل میں ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور درآمدی انحصار میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔





