معروف ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے امریکا پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایلون مسک سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کا مقصد امریکی عوام کو کھوئی ہوئی آزادی واپس دلانا اور موجودہ دو جماعتی نظام کے مقابلے میں ایک حقیقی متبادل فراہم کرنا ہے۔
ایون مسک نے موجودہ سیاسی ڈھانچے کو یونی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہ امریکا اب دراصل ایک جماعتی نظام کے تحت چل رہا ہے، عوام ایک نئی سیاسی طاقت چاہتے ہیں جو ان کی حقیقی نمائندہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا پارٹی شہری آزادیوں کے دفاع کے لیے کام کرے گی اور دونوں بڑی جماعتوں یعنی ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کی سیاست سے بالاتر ہو کر عوام کی آواز بنے گی۔
ایون مسک کی جانب سے یہ اعلان متنازع بجٹ بل کے خلاف مسک کی مخالفت کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ اس سے امریکی قرضہ 5 ٹریلین ڈالر تک بڑھ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات کے بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دیے
ایلون مسک نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اگر یہ بل منظور ہوا تو وہ فوراً ایک نئی سیاسی جماعت تشکیل دیں گے۔





