رپورٹر: شاہد جان
پشاور: قبائلی اضلاع سے منتخب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام اراکین قومی اسمبلی (ایم این ایز) اور صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) نے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی فاٹا جرگہ بحالی کمیٹی کے اجلاس سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
پارلیمنٹیرینز نے کہا ہے کہ یہ اجلاس سابقہ فاٹا کے جرگہ نظام کے عدالتی سٹیٹس کو بنیاد بنا کر فاٹا کے مرجر کے رول بیک اور معدنیات پر غیر آئینی قبضے کے حوالے سے بلایا گیا ہے، جسے وہ مسترد کرتے ہیں۔
ان کا موقف ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کے امور میں مداخلت نہیں کر سکتا، اس لیے وہ کسی ایسی میٹنگ یا مشاورت کا حصہ نہیں بنیں گے جس میں صوبوں کے اختیارات کو محدود کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا حوالدار لالک جان شہید کو 26ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت
ضم اضلاع کے پی ٹی آئی اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کی غیر آئینی کاروائیوں کے خلاف اسلام آباد میں ایک مشترکہ میٹنگ منعقد کی جائے گی، جس کی صدارت بیرسٹر گوہر کریں گے۔ اس اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔





