الزامات بے بنیاد اور سیاسی ہیں، عمران خان جلد رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر

بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رکھنا چاہیے، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیشہ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھنا چاہیے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 26 نومبر سے قبل بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے بڑی پیشرفت کے قریب تھے اور ابتدائی مذاکرات میں اگر پیشرفت ہوتی تو بڑا بریک تھرو ممکن تھا۔ تاہم افسوس ہے کہ معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ ایک ماہ بعد بانی سے ملاقات کے لیے راولپنڈی آئے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔

انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں، مگر حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، علی محمد خان

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب زیادہ لوگ ملاقات کریں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات بھی باہر آئیں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر رہائی ممکن نہیں تو کم از کم رسائی کا موقع دیا جائے اور معاملات آگے بڑھانے کے لیے سختیاں نہیں ہونی چاہئیں۔

Scroll to Top