شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں صحافی نور بہرام کے بھانجے عامر خان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا جب عامر خان تبلیغی مرکز سے واپسی پر اپنے آبائی گاؤں ڈانڈے در پہ خیل جا رہے تھے، راستے میں نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا.

 فائرنگ کے نتیجے میں عامر خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

رواں ہفتے یہ دہشتگردی کا دوسرا واقعہ ہے، اس سے پہلے ملک محمد رحمان اور ان کے ڈرائیور کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: لاپتہ بچے عبداللہ کی لاش برآمد، لواحقین نے تصدیق کرلی

علاقے میں بڑھتے ہوئے پرتشدد واقعات پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،  مقامی افراد نے حکومت سے سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top