راولپنڈی :پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے جھوٹی گواہیوں پر سزائیں دیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔
انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں رہنماؤں کو سزا دینا شروع کر دیا گیا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم جلد پاکستان واپس آ رہے ہیں اور وہ کسی بھی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متحد ہو کر اپنی تحریک پر توجہ مرکوز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کی تمام سزاؤں کو چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا
علیمہ خان نے مزید انکشاف کیا کہ عمران خان کو گزشتہ ایک ماہ سے تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے اخبار اور ٹی وی چینلز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اقدامات سے تحریک کو روکنا ممکن نہیں۔





