حکومت پاکستان نے ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی

بنوں پولیس نے دہشتگردوں کا ڈرون سسٹم جام کر کے حملہ ناکام بنا دیا

بنوں میں دہشتگردوں کی جانب سے ڈرون کے ذریعے حملے کی کوشش کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

پولیس نے ڈرون کا سسٹم جام کر دیا جس کے باعث ڈرون دہشتگردوں کے اپنے گروہ پر گر گیا جس سے متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) سجاد خان کا کہنا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف مؤثر اور بھرپور آپریشن کی تیاری کر چکی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے اے پی سیز، ڈرونز، تھرمل ہتھیار اور دیگر جدید اسلحہ کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امن جرگے کی سفارشات پر عمل یقینی بنایا جائے گا، افتخار حسین

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے دور افتادہ علاقے بکا خیل اور میریان دہشتگردوں کی سرگرمیوں کا گڑھ بنے ہوئے ہیں، پولیس ماضی میں بھی انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کر چکی ہے جن میں میریان، برگنتو اور منڈان کے علاقوں میں اہم کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں۔

Scroll to Top