سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ریکارڈ

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دیکھے گئے جہاں منگل کے روز سونا سستا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 3,353 ڈالر فی اونس مقرر ہوئی۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 1,500 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,286 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 18 روپے مہنگی ہو کر 3,971 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 15 روپے کے اضافے سے 3,404 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہستان ،مالی بے ضابطگیوں پر سابق ڈی ایچ او سمیت 4افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

Scroll to Top