نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی منظوری دیدی، صارفین کو 55 ارب سے زائد کا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت  صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 1 روپے 88 پیسے سستی کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ اپریل تا جون 2025 کی سہ ماہی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق اگست سے اکتوبر 2025 تک کے تین ماہ کے لیے ہوگا۔

نیپرا کے مطابق اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہوگا، تاہم لائف لائن اور پری پیڈ صارفین اس رعایت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں میڈیا آزاد نہیں، جلسے کرنے کی اجازت نہیں،سہیل آفریدی

نیپرا کے مطابق، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں نرخ کم کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی جس پر 4 اگست کو عوامی سماعت منعقد کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ اب وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top