لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف دائر اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا ہے۔
رجسٹرار آفس کا مؤقف ہے کہ چونکہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں اس لیے انہیں پہلے عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوگا بصورتِ دیگر ان کی اپیلیں قابلِ سماعت نہیں۔
زرتاج گل کی جانب سے انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد کے 9 مئی کے واقعات پر سنائے گئے تین مختلف فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی گئی ہیںجنہیں بطور “اعتراض کیس” مقرر کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ان اپیلوں پر 11 اگست (پیر) کو سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ اپیلیں سینئر وکیل میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کیں۔
یہ بھی پڑھیں : اپنا میٹر اپنی ریڈنگ مہم کو زبردست کامیابی، 10 لاکھ سے زائد صارفین مستفید
واضح رہے کہ اے ٹی سی فیصل آباد نے زرتاج گل کو تین الگ الگ مقدمات میں مجموعی طور پر 30 سال (ہر مقدمے میں 10 سال) قید کی سزا سنائی تھی۔





