صوابی : تھانہ صوابی کے حدود میں مختلف علاقوں میں دو فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر دو افراد قتل ہو گئے۔
پہلا واقعہ پابینی کے علاقے جھنڈا روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق یہ فائرنگ زمین کے تنازعے پر ہوئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ گوہاٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا واقعہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے مقتول کی شناخت کر کے واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام نے واقعوں کی تحقیقات تیز کر دی ہیں اور ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : قومی پرچم کی پہلی بار رونمائی کب اور کہاں ہوئی؟ جانئے
صوابی کے عوام میں ان واقعات کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور وہ سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ قانون کے مطابق جلد کارروائی کی جائے گی۔





