سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری

اسلام آباد: وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم 2025 کے تحت درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی۔ اس وقت تک آن لائن پورٹل اور نامزد بینکوں کے ذریعے 91 ہزار 300 سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق، باقی نشستوں پر درخواستیں 16 اگست یا دستیاب سیٹیں مکمل ہونے تک جمع کروائی جا سکتی ہیں، جس کے بعد درخواستوں کی وصولی فوری طور پر بند کر دی جائے گی۔

وفاقی وزارت نے واضح کیا کہ سرکاری اسکیم کے تحت دو حج پیکجز دستیاب ہیں ،ایک 40 روزہ لانگ حج اور دوسرا 25 روزہ شارٹ حج۔ ہر درخواست دہندہ کو اپنے منتخب کردہ پیکیج کے مطابق پہلی قسط 5 لاکھ یا 5 لاکھ 50 ہزار روپے کے طور پر جمع کرانا ضروری ہوگا، جبکہ دوسری قسط یکم نومبر 2025 سے وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : جس جماعت کا لیڈر ایمل ولی خان ہووہ آج ہمیں انقلاب کی باتیں سناتا ہے،محمد سہیل آفریدی

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی جو پاکستانی پاسپورٹ کے حامل ہیں وہ بھی اس اسکیم کے تحت درخواست دینے کے اہل ہیں۔

Scroll to Top