خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں کتنی اموات ہوئیں؟ رپورٹ جاری

خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان سامنے آیا ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے مختلف حادثات میں 178 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 8 خواتین اور 12 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

بارشوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 35 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 25 مکانات کو جزوی جبکہ 5 کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

متاثرہ اضلاع میں سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں، سب سے زیادہ متاثرہ علاقے باجوڑ اور بٹگرام قرار دیے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بونیر سب سے زیادہ متاثر ہوا  ہے جہاں اموات کی تعداد 78تک پہنچ گئی ہے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج ہر مشکل میں عوام کے شانہ بشانہ ، سوات اور باجوڑ میں فلڈ ریلیف آپریشن جاری

پی ڈی ایم اے کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔

Scroll to Top