انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کی قیادت میں خیبرپختونخوا پولیس میں ترقیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
حالیہ پیش رفت میں پولیس کے 46 ایگزیکٹیو کیڈر انسپکٹرز اور 6 لیگل کیڈر انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
افسران کی ترقی کا باضابطہ اعلامیہ سینٹرل پولیس آفس سے جاری کیا گیا، جس کے مطابق یہ تمام ترقیان محکمانہ ترقیاتی کمیٹی (ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی) کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے شاندانہ گلزار، نادیہ خٹک اور خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ مزید لگن، محنت اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیں تاکہ پولیس فورس کی کارکردگی میں مزید بہتری آ سکے۔





