پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس کے ساتھ موبائل سگنلز بھی متاثر، جانیں کب بحالی ہوگی؟

پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان میں اچانک پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس اور موبا ئل سگنلز بھی متاثر ہوگئی ہے، جس کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

عالمی ویب سائٹس کی نگرانی کرنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر (Down Detector) پر موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق ملک بھر سے صارفین نے سست انٹرنیٹ سپیڈ اور مکمل ڈس کنکشن کی شکایات درج کرائی ہیں۔

پی ٹی سی ایل کی جانب سے تاحال اس تعطل کی وجوہات یا سروس بحالی کے بارے میں کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کمپنی پر طنز و مزاح کے ساتھ شدید مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔

خیال رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) ملک کی سب سے بڑی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنی ہے، اور اس کی سروس میں خلل کی وجہ سے لاکھوں صارفین خصوصاً گھریلو اور پیشہ ورانہ کاموں میں رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں۔

Scroll to Top