عباس خان
باجوڑ: قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ خاندانوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ کل سے شروع کیا جا رہا ہے
۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ماموند تحصیل کے دو گاؤں، ترخو اور سیرئے، کو کلیئر قرار دیا گیا ہے اور ان علاقوں کے متاثرین کو باعزت طریقے سے واپس بھجوانے کا عمل کل سے شروع ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ باقی علاقوں کے متاثرین کو آپریشن کے مکمل ہونے اور سکیورٹی کلیئرنس کے بعد واپس بھیجا جائے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کی قربانی، صبر اور حوصلے کو سراہتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ ان کی واپسی کو محفوظ اور منظم طریقے سے یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ صوبیدار شہید، تین نمازی زخمی
ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمٰن کے مطابق متاثرہ خاندان واپسی کے بعد رجسٹریشن سینٹر جا کر اپنی رجسٹریشن مکمل کروا سکیں گے، جس کے بعد انہیں امدادی رقم فراہم کی جائے گی۔





