پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سونے کی قیمتوں سے متعلق بھی اچھی خبر

پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت ہوا، مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

ہنڈرڈ انڈٰیکس میں 1042 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار 278 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

یہ سطح گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد بحال ہوئی ہے جب انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1 لاکھ 49 ہزار 235 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھی گئی، پاکستان صرافہ بازار کے مطابق 24 قیراط سونے کا فی تولہ نرخ کم ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 300 روپے ہو گیا ہے۔

22 قیراط سونا 3 لاکھ 29 ہزار 356 روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہے، 21 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 14 ہزار 388 روپے فی تولہ اور 18 قیراط سونا 2 لاکھ 69 ہزار 475 روپے فی تولہ مقرر کی گئی ہے۔

24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 50 روپے جبکہ ایک گرام سونا 30 ہزار 805 روپے میں دستیاب ہے، ایک اونس سونے کی قیمت 8 لاکھ 73 ہزار 310 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونا مزید سستاہوگیا ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی علامت ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Scroll to Top