سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری، کامیابی کی شرح صرف 2.77 فیصد

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحانات کے نتائج جاری کر دیے، جن میں کامیاب ہونے والوں کی شرح انتہائی کم، صرف 2.77 فیصد رہی۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال مقابلے کے امتحان میں 18 ہزار 139 امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے 12 ہزار 792 نے امتحانات میں شرکت کی، مگر محض 354 امیدوار کامیابی حاصل کر سکے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کے کیسز تکنیکی یا انتظامی وجوہات کی بنا پر مسترد کیے گئے، ان کے نتائج روک دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو آئندہ مراحل جن میں میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جانچ اور وائیوا (زبانی امتحان) شامل ہیں کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے حوالے سےبڑی پیش رفت

ایف پی ایس سی نے واضح کیا ہے کہ نتائج کی تیاری میں مکمل احتیاط اور شفافیت کو ملحوظ رکھا گیا ہے، تاہم کسی ممکنہ غلطی کی صورت میں نتائج میں ترمیم کا اختیار کمیشن کو حاصل ہے۔

Scroll to Top