کیمرا آن کیا، سٹئرنگ سنبھالا، چند لمحوں میں بس ہوسٹس بڑی مصیبت میں پھنس گئی

کیمرا آن کیا، سٹئرنگ سنبھالا، چند لمحوں میں بس ہوسٹس بڑی مصیبت میں پھنس گئی

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق ایک بس ہوسٹس کو مہنگا پڑ گیا، جب اس کی لاپرواہی نے ایک قیمتی جان لے لی اور دو افراد کو زخمی کر دیا۔

واقعہ راولپنڈی کے مصروف ترین علاقے پیرودھائی اڈہ کے سامنے پیش آیا، جہاں ایک بین الاضلاعی بس کی ہوسٹس نے ڈرائیور کی غیر موجودگی میں بس سٹارٹ کر کے ویڈیو بنانے کی کوشش کی۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور بس کو سٹارٹ کر کے چائے پینے گیا تھا کہ اسی دوران بس ہوسٹس نے سٹئرنگ پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا شروع کر دی۔

بس اچانک بے قابو ہو گئی اور سامنے موجود دوسرے بس سٹینڈ میں جا گھسی، جس سے موقع پر موجود ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں: دہشت گردوں کی فائرنگ سے ریٹائرڈ صوبیدار شہید، تین نمازی زخمی

حادثے کے نتیجے میں تین گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بس ہوسٹس کو حراست میں لے لیا اور تھانے منتقل کر دیا،واقعے کی مزید تفتیش  شروع کردی۔

Scroll to Top