موسم کا بدلتا رنگ ،مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

موسم کا بدلتا رنگ ،مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی جاری کر دی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر تیز اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد اور گرد و نواح میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔بارش کی پیشگوئی درج ذیل اضلاع میں بھی کی گئی ہے

پنجاب: مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال، جہلم، لاہور، سیالکوٹ، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گوجرانوالہ، فیصل آباد، رحیم یار خان، بہاولنگر، بہاولپور، ملتان، خانیوال، راجن پور، ڈیرہ غازی خان

خیبر پختونخوا: پشاور، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، کوہاٹ، خیبر، مانسہرہ، بونیر، اورکزئی، کرم، ہنگو، وزیرستان

بلوچستان،بارکھان، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، آواران، لسبیلہسندھ: سکھر، خیرپور، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ

کشمیر و گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

ادھر ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، خاص طور پر جنوبی حصوں میں درجہ حرارت میں اضافہ اور ہوا میں نمی برقرار رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ شدید بارش یا آندھی کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Scroll to Top