دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی 4درجے تنزلی

دنیا کے پرامن ترین ممالک میں پاکستان کی 4درجے تنزلی

اس تنزلی کے بعد 2025کیلئے پاکستان دنیا کے 163ممالک میں 144ویں نمبر پر آگیا ہے اور آخری 20پر امن ترین ممالک میں شامل ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹیٹوٹ فاراکنامکس اینڈ پیس نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دنیا کے پرامن ممالک کی درجہ بند ی کی ، اس درجہ بندی کے مطابق رواں سال پاکستان چار درجے تنزلی پاکر 163ممالک میں 144ویں نمبر پر رہا۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات 52۔ سعودی عرب 90،سری لنکا 97ویں ، چین 98انڈیا 115 وین ،بنگلہ دیش 123ویں اور امریکہ 128ویں نمبر پر رہا ۔

اس فہرست میں دنیا کے ممالک کی درجہ بندی کیلئے تحفظ ، سکیورٹی ، تنازعات اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھا گیا تھا ، سنگا پور ایشیا کا پرامن ترین ملک قرار دیا اور وہ گذشتہ سال کے چھٹے نمبر پر برقرار رہا ۔

پرتگال 7وین ، ڈنمارک 8وین ِ سلوانیا 9ویں اور فن لینڈ 10ویں نمبر پر رہا ، اس فہرست میں روس آخری نمبر 163پر رہا ، اس فہرست میں یوکرین 162سوڈان 161،جمہوریہ کانگو 160، یمن 159اور افغانستان 158وین نمبر پر ہے ۔
دنیا کے پرامن ترین ممالک میں اسرائیل 155وین نمبر کیساتھ دس بدترین ممالک کی فہرست میں شامل ہے ۔

Scroll to Top