بھارت کی مشکلات بڑھ گئیں، سعودی عرب اور عراقی کمپنیوں نے تیل کی فراہمی معطل کر دی،وجہ کیابنی ؟ جانئے

بھارت کی مشکلات بڑھ گئیں، سعودی عرب اور عراقی کمپنیوں نے تیل کی فراہمی معطل کر دی،وجہ کیابنی ؟ جانئے

سفارتی تنہائی اور معاشی دباؤ کا شکار بھارت کو توانائی کے شعبے میں ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے۔ سعودی عرب اور عراق نے بھارتی انرجی کمپنی نیارا کو خام تیل کی سپلائی غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہے۔ اس اچانک اقدام کی بنیادی وجہ یورپی پابندیاں اور روسی شراکت داری قرار دی جا رہی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے بھارتی ریفائنری کمپنی نیارا کو خام تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔ آرامکو نیارا کو ہر ماہ تقریباً 10 لاکھ بیرل تیل فراہم کرتی تھی، جبکہ عراق کی کمپنیوں کی جانب سے ماہانہ 20 لاکھ بیرل تیل کی سپلائی جاری تھی۔

تاہم جولائی 2025 کے بعد سے نیارا کو دونوں ممالک سے تیل کی کوئی نئی کھیپ موصول نہیں ہوئی۔ اگست میں نیارا نے صرف روسی خام تیل پر انحصار کیا، جو اس کی تنہا بڑی سپلائی بن گئی۔

رپورٹ کے مطابق، نیارا کمپنی روسی انرجی کمپنی Rosneft کے زیرانتظام ہے، جو یورپی یونین کی پابندیوں کی زد میں ہے۔ انہی پابندیوں کے باعث بین الاقوامی تیل کمپنیوں کے لیے نیارا سے کاروباری تعلقات رکھنا قانونی اور مالی طور پر خطرناک ہو گیا ہے۔

نتیجتاً، سعودی عرب اور عراق جیسی بڑی سپلائرز نے خود کو نیارا سے الگ کر لیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ پابندی یا معاشی نقصان سے بچا جا سکے۔

رائٹرز کے مطابق، بھارتی کمپنی نیارا کے ترجمان نے اس اہم پیشرفت پر کسی بھی قسم کا ردعمل دینے سے گریز کیا ہے، جس سے صورتحال مزید غیر واضح ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق، اگر یہ تعطل برقرار رہا تو بھارت کو تیل کی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور توانائی کے شعبے میں سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ پیشرفت بھارت کے لیے سفارتی و معاشی سطح پر ایک انتہائی پریشان کن اشارہ ہے۔

Scroll to Top