صارفین کیلئے بڑی خوشخبری،نیا نوکیا ’ایکس 200‘ الٹرا اسمارٹ فون متعارف، قیمت بھی سامنے آگئی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نوکیا ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار ہے کیونکہ کمپنی کے پارٹنر ایچ ڈی ایم گلوبل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد اپنا نیا پرچم بردار اسمارٹ فون “نوکیا X200 الٹرا” متعارف کرائے گا۔

جدید فیچرز سے لیس اس فون میں کیمرہ اور بیٹری کے شعبے میں غیر معمولی بہتری دیکھنے کو ملے گی جبکہ اس کی متوقع قیمت بھی صارفین کے لیے پرکشش ہوگی۔

اسمارٹ فون میں 7.89 انچ کا بڑا سپر ایمولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے، جو 4K ریزولوشن اور 122 ہرٹز ریفریش ریٹ کی سہولت کے ساتھ آتا ہے۔ اسکرین کو کورننگ گوریلا گلاس کی حفاظت بھی حاصل ہوگی۔ فون میں اینڈرائیڈ 15 آپریٹنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے اور اسے اسنیپ ڈریگن 8 جن 1 چپ سیٹ کی طاقت حاصل ہوگی۔

نوکیا X200 الٹرا میں 12 اور 16 جی بی ریم کے ساتھ 128، 256 اور 512 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دستیاب ہوں گے، جنہیں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ایک ٹیرا بائٹ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ کیمرہ سیٹ اپ بھی خاصا متاثر کن ہے، جس میں 200 میگا پکسل کا مین لینز کے ساتھ مزید تین سینسر شامل ہیں جن میں 200، 16 اور 16 میگا پکسل کیمرے موجود ہوں گے۔ سیلفی اور ویڈیو کالنگ کے لیے 64 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ فراہم کیا گیا ہے۔

یہ ڈیوائس 18100 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہوگی جو فاسٹ چارجنگ، وائرلیس چارجنگ اور ریورس چارجنگ جیسے فیچرز بھی فراہم کرتی ہے۔ دیگر خصوصیات میں 5G کنیکٹیویٹی، جدید وائی فائی اور بلیوٹوتھ سپورٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں ایجوکیشن بورڈز میں ملازمتوں کا اعلان

نوکیا X200 الٹرا کی قیمت کا اندازہ تقریباً 391 امریکی ڈالر لگایا جا رہا ہے، اور اسے سال 2025 کی آخری سہ ماہی میں عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

Scroll to Top