فلکیاتی مظاہر میں دلچسپی رکھنے والے افراد کیلئے خوشخبری! رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہونے جا رہا ہے، جو پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، چاند گرہن کا سلسلہ آج رات 8 بج کر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدھم ہونے سے شروع ہوگا۔جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بج کر 27 منٹ پر ہوگا، جبکہ مکمل چاند گرہن 10 بج کر 31 منٹ پر شروع ہوگا۔چاند گرہن اپنے عروج پر رات 11 بج کر 12 منٹ پر پہنچے گا، اور پھر یہ مرحلہ وار اختتام کی طرف بڑھے گا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق، مکمل چاند گرہن کا اختتام 8 ستمبر کی رات 1 بج کر 55 منٹ پر ہوگا۔
قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کے مطابق رواں ماہ سورج گرہن بھی متوقع محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن بھی اسی ماہ 21 اور 22 ستمبر کو ہوگا، تاہم اس سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔





