وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل، سفارتی پاسپورٹ کے اجرا کے لیے درخواست جمع کردیا گیا ہے
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو 9 مئی اور دیگر مقدمات کے باعث پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (بلیک لسٹ) میں شامل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو ان کے سفارتی پاسپورٹ (ڈپلومیٹک پاسپورٹ) کے اجرا کے لیے باضابطہ درخواست ارسال کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا افغانستان سے تعلقات اور جرگے پر اہم بیان
یہ اقدام وزیر اعلیٰ کے سفری معاملات کو آسان بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنے آئندہ پروگرامز اور ذمے داریوں کو مؤثر طریقے سے انجام دے سکیں۔





