خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ بلاک ہے، مگر وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہدایت پر پاسپورٹ کے بغیر بھی افغانستان جا سکتے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صوبے میں امن و امان کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی ضرورت ہے، جس کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا گیا ہے، تاہم اگر جرگہ نہ گیا تو وہ انفرادی طور پر روانہ ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا’’نئے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کیا ہے، لیکن ابھی تک جاری نہیں ہوا، اس کے باوجود میں بغیر پاسپورٹ بھی جا سکتا ہوں۔‘‘
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مطابق وفاقی حکومت نے مذاکرات کے لیے جزوی آمادگی ظاہر کی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہیں افغانستان جانے کی خصوصی ہدایت جاری کی تھی۔





