ایشیا کپ 2025! بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایشیا کپ 2025 کے پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والے غیر معمولی رویے پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سخت ردعمل دے دیا۔ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملانے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید جاری ہے، جس پر خواجہ آصف نے بھی دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔

وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا’’معرکہ حق میں بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا کرنا پڑا، انڈین فضائیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا، طاقتور رافیلز بھی نہ بچ سکے۔ پاک افواج کے ہاتھوں لگے زخم سستے تماشوں سے نہیں بھرسکیں گے۔‘‘

خواجہ آصف کا بیان واضح اشارہ ہے کہ بھارت کی کھیل کے میدان میں کی گئی حرکتیں دراصل اس کی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاسی ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر بھی تنقیدبھارتی نژاد سویڈش پروفیسر اور بین الاقوامی تجزیہ کار اشوک سوائن نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے غیرسپورٹس مین رویے پر تنقید کی۔ انہوں نے ایک تنقیدی پیغام میں کہا’’کرکٹ کھیلیں، سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کھیل کی روح نہ ماریں۔ پاکستان کے ہاتھوں اتنے طیارے گنوائے، کیا کرکٹ میچ کی جیت اس نقصان کا ازالہ کر سکتی ہے؟‘‘

سوائن کا یہ بیان بھارت کے اندرونی دباؤ اور کھیل کو سیاسی ایجنڈے کے تحت استعمال کرنے پر ایک کھلا سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی مذمت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا، کھیل کی اصل روح کے منافی ہے۔‘‘انہوں نے زور دیا کہ کرکٹ جیسے کھیل کو قومی ہم آہنگی اور دوستی کا ذریعہ بنایا جانا چاہیے۔

کرکٹ ہمیشہ سے قوموں کے درمیان تعلقات میں ایک پل کا کردار ادا کرتا آیا ہے، لیکن حالیہ رویہ اس روایت کے برعکس ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے ہاتھ نہ ملانے کی حرکت کو جہاں عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے، وہیں پاکستان کے اعلیٰ سطحی حلقوں کی جانب سے اس پر سخت ردعمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ کھیل میں غیرسپورٹس مین رویے کی کوئی گنجائش نہیں

Scroll to Top