نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سیلاب سے متاثرہ بچوں کی مدد کے لیے دو لاکھ 30 ہزار ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملالہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ دو لاکھ ڈالر ادارہ تعلیم و آگاہی کو گرانٹ کی صورت میں دیے جائیں گے جبکہ ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کو 30 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ سے سیلاب متاثرہ بچوں کو کتابیں، یونیفارم اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : عمرہ زائرین کے تحفظ کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی
ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں اسکولوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں وہ پوری پاکستانی قوم کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتی ہیں۔





