بلوچستان، زہری میں کاروائی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے4دہشت گردہلاک ،1زخمی

بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سکیورٹی فورسزکے اپریشن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

 زہری کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔ حملے میں موقع پر موجود آٹھ دہشت گردوں میں سے چار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

ہلاک ہونے والوں میں علاقہ پیر سے تعلق رکھنے والے آصف ، مشک سے تعلق رکھنے والے ضیاء ، اورجو سموانی سے تعلق رکھنےوالےشاہد اور چشمہ سے تعلق رکھنے والے علی احمد  شامل ہیں۔

زخمی دہشت گرد حسنین ولد ابراہیم مشک کا رہائشی ہے جس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں اور لاشوں کو نورگاما سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Scroll to Top