کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ واقعہ،سپیکرکی ہدایت پرایمرجنسی اجلاس طلب

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایت پر ایک اہم اجلاس کل بروز جمعہ دوپہر 12 بجے صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

اجلاس میں مشیر صحت خیبرپختونخوا، سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ہزارہ ڈویژن، چیف ایگزیکٹو صحت کارڈ پلس، ڈائریکٹر آئی ایم یو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مانسہرہ اور کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت متعلقہ حکام کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس کا ایجنڈا کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ میں ایک مریض خضر کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر تفصیلی غور کرنا ہے جس کی وجہ مبینہ طور پر علاج میں تاخیر اور ایمرجنسی سہولیات کے ناقص انتظامات بتائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضرحیات کی نوتعینات امریکی قونصل جنرل تھامس ایکرٹ سے ملاقات

اجلاس میں اس افسوسناک واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل میں اس نوعیت کی کوتاہیوں کے تدارک کے لیے اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

Scroll to Top