ایشیاکپ:افغانستان کا سری لنکا کو بڑا ہدف

ابوظبی میں جاری ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے گیارہویں میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔

یہ اہم میچ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں افغان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کے سینئر آل راؤنڈر محمد نبی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صرف 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔ ان کی اننگز خاص طور پر آخری اوور میں یادگار ثابت ہوئی، جب انہوں نے سری لنکن باؤلر دُنتھ ویلا لاگے کو ایک ہی اوور میں پانچ چھکے جڑ دیے۔ صرف اس آخری اوور میں 32 رنز بنے، جس سے افغانستان کا اسکور نمایاں طور پر بہتر ہوا۔

دیگر نمایاں بیٹرز میں راشد خان اور ابراہیم زادران نے 24، 24 رنز کی اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے نوان تُشارا نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

Scroll to Top