ایشیا کپ کا سب سے سنسنی خیز لمحہ، پاکستان کے لیے آج کا میچ سب کچھ ہے

ابوظبی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے کا تیسرا اہم میچ آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، جو ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی کے لیے فیصلہ کن حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستانی ٹیم دبئی سے ابوظبی پہنچ چکی ہے، جہاں آج سری لنکا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹیم نے پیر کے روز آرام کیا تاکہ کھلاڑی تازہ دم ہو کر فیصلہ کن معرکے کے لیے تیار ہو سکیں۔

گرین شرٹس کے لیے یہ میچ مارو یا مر جاؤ جیسی صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اگر پاکستان یہ میچ جیت لیتا ہے تو فائنل تک رسائی ممکن ہو جائے گی، تاہم شکست کی صورت میں دیگر ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا پڑے گا، جس سے اگر مگر کی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : خانپور ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز ہنگامی طور پر کھول دیے گئے

سپر فور مرحلے میں شامل تمام چار ٹیموں کے پاس فائنل تک پہنچنے کا موقع موجود ہے، اور ایک فتح بھی کسی بھی ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ کا نقشہ بدل سکتی ہے۔

شائقین کرکٹ کی نظریں آج کے میچ پر جمی ہوئی ہیں، جہاں ایک طرف سری لنکن ٹیم تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی، وہیں پاکستان کی نوجوان اور باصلاحیت ٹیم فتح کے لیے پرعزم ہے۔

Scroll to Top