پختونخوا میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ پی ٹی آئی حکومت ہے، اختیار ولی

پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اختیار ولی خان نے خیبرپختونخوا میں جاری بدامنی کے حوالے سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری بیان میں اختیار ولی خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کی جڑیں متعدد ذرائع سے تحریک انصاف کی حکومت سے جا ملتی ہیں۔

ان کے مطابق اگر صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ ہوتی، تو دیرپا امن قائم کرنا ممکن ہو سکتا تھا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ صوبائی حکومت نہ صرف امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو نظر انداز کر رہی ہے بلکہ اس میں کئی پہلوؤں سے ممکنہ طور پر شریک بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات شروع

اختیار ولی خان نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام گزشتہ چند سالوں سے عدم تحفظ کا شکار ہیں، اور اگر سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

Scroll to Top