اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے عندیہ دیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے مصالحانہ کردار ادا کر سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی بین الاقوامی تنازعات میں تعمیری کردار ادا کیا ہے، اور آئندہ بھی خطے میں امن کے لیے مثبت پیش رفت کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے یاد دہانی کروائی کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت پر جنگ بندی ہوئی تھی، اسی لیے انہیں نوبیل انعام کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔
خواجہ آصف نے اس تاثر کی تردید کی کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر کوئی دباؤ ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر مستقبل میں کوئی مطالبہ سامنے آیا، تو فیصلہ پاکستان کے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف اور ٹرمپ کی ملاقات نے سفارتی روابط کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا، امیر مقام
وزیر دفاع نے بھارت کے غیر سنجیدہ رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر نئی دہلی مذاکرات سے گریزاں ہے، تو پاکستان بھی بلاوجہ بات چیت پر اصرار نہیں کرے گا۔





