موبائل سنیچرز نے پشاور میں ایک اور ماں کی گود اجاڑ دی

پشاور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے دورہ روڈ پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت گڑھی قمر دین کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے نوجوان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ نوجوان کی جانب سے مزاحمت پر ملزمان نے فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی اور ایس ایچ او سمیت پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے موقع سے گولی کا خالی خول اور دیگر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے میرے امن کے منصوبے کی مکمل حمایت کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ جائے واردات کے اطراف نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Scroll to Top