جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ، نقل و حرکت پر مکمل پابندی

جنوبی وزیرستان اپر:تحصیل سرویکئ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر انتظامیہ نے آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران شہریوں کی ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی، جب کہ تمام بازار اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند رہیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ درج ذیل راستے عوام کے لیے بند کر دیے گئے ہیں ،قندہاری تا سپلاتوئی اور بروند تا مولے خان سرائے۔

ان علاقوں میں آمد و رفت صرف ہنگامی صورت میں ممکن ہوگی، وہ بھی سیکیورٹی فورسز کی اجازت اور شناختی دستاویزات جمع کروانے کے بعد۔

یہ بھی پڑھیں : گوگل کا نوجوانوں کےلیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام کا اعلان

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑیاں دیکھنے کی صورت میں اپنی گاڑی کو فوری طور پر کم از کم 100 میٹر کے فاصلے پر سڑک سے نیچے اتار لیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کرفیو کے دوران مکمل تعاون کریں اور جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

Scroll to Top