مہمند: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مہمند اکرام اللہ (PSP) نے گزشتہ روزنماز جمعہ کے بعد پولیس لائن غلنئی کا تفصیلی دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور عملے کو اہم ہدایات جاری کیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق دورے میں ڈی پی او نے سولر سسٹم کی تنصیب، انورٹرز اور بیٹریوں کی فراہمی، زیر تعمیر واش رومز، پولیس لائن کے نئے داخلی گیٹ اور پولیس میس کی تعمیر جیسے منصوبوں کا جائزہ لیا۔
ڈی پی او کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز لیاقت علی، لائن آفیسر عبد الصمد اور بلڈنگ کلرک بھی موجود تھے۔
ڈی پی او اکرام اللہ نے تمام جاری منصوبوں کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں : قطر نے حماس کے معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کیا، فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور
انہوں نے کہا کہ پولیس لائن میں سہولیات کی فراہمی پولیس ویلفیئر کا اہم جزو ہے، جس کا مقصد اہلکاروں کو ایک محفوظ، باوقار اور سہولیات سے آراستہ ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فرائض دلجمعی سے انجام دے سکیں۔
ڈی پی او مہمند نے امید ظاہر کی کہ جاری اقدامات سے پولیس فورس کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی اور اہلکاروں کا مورال بلند ہوگا۔





