امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے عارضی طور پر غزہ پر بمباری روک دی ہے، جس کی وہ قدر کرتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ حماس کی جانب سے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور انہیں فوری طور پر اقدامات کرنا ہوں گے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حماس نےکسی قسم کی تاخیر نہیں کرنی ورنہ تمام شرائط ختم کر دی جائیں گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کسی ایسے نتیجے کو قبول نہیں کریں گے جس سے غزہ میں دوبارہ خطرہ پیدا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا حماس کے امن منصوبے پر مثبت ردعمل، اسرائیل سے غزہ پر بمباری فوری روکنے کا مطالبہ
امریکی صدر نے تمام فریقین سے اپیل کی کہ یہ کام جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ہر ایک کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔





