فاطمہ ثنا کو وکٹیں نہ ملیں تو والدہ نے فون پر کیا مشور دیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان اور تیز رفتار بولر فاطمہ ثنا نے اپنے کیریئر کے دوران ایک دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ وکٹیں نہیں لے پارہی تھیں تو ان کی والدہ نے مشورہ دیا کہ وہ شاداب خان کی طرح گگلی بولنگ کریں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ ثنا نے بتایا کہ ان کی بولنگ کا فارم کچھ خاص نہیں تھا اور وکٹیں ملنا مشکل ہو رہا تھا تو والدہ نے کہا کہ چونکہ شاداب خان گگلی کی وجہ سے کامیاب ہو رہے ہیں تو وہ بھی گگلی بولنا شروع کریں۔

فاطمہ نے والدہ کو بتایا کہ وہ فاسٹ بولر ہیں اور ان کا انداز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی طرح ہے جو دوڑ کر گیند پھینکتے ہیں جبکہ شاداب خان سست روی سے بولنگ کرتے ہیں۔

پاکستان کی ویمن ٹیم اس وقت سری لنکا میں ورلڈ کپ کے میچز کھیل رہی ہے، انہیں پہلے میچ میں بنگلادیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

قومی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں آج بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی، کولمبو میں بارش کی وجہ سے ٹیم کا تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ آج ہوگا

بارش نے آسٹریلیا اور سری لنکا کے میچ کو بھی متاثر کیا جس کے باعث وہ میچ کھیلا نہیں جا سکا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا۔

Scroll to Top