شبلی فراز کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، الیکشن شیڈول جاری

شبلی فراز کی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، الیکشن شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کیے گئے پبلک نوٹس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل 8 اکتوبر (کل) سے شروع ہوگا، جو 9 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ امیدوار صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر کی گئی ہےضمنی انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے گا

الیکشن کمیشن نے متعلقہ امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ وقت میں تمام انتخابی مراحل مکمل کریں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر شبلی فراز کی نشست سینیٹ سے استعفے یا نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر اب آئینی تقاضے کے تحت ضمنی انتخاب منعقد کرایا جا رہا ہے۔

Scroll to Top