آج مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کیا رہی؟ تفصیلات جانئے

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جہاں سونا اپنی تاریخی بلند ترین سطح پر مستحکم رہا وہیں چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے جب کہ دس گرام سونا بھی 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے پر مستحکم رہا۔

دوسری طرف چاندی کی قیمت میں 82 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 66 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 4,039 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں : تجارتی سہولت میں اہم پیش رفت، اضاخیل ڈرائی پورٹ پر نئی کسٹمز لیبارٹری قائم

Scroll to Top