علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفا لکھ دیا، آج دوبارہ گورنر کو بھیجیں گے

علی امین گنڈاپور نے ہاتھ سے استعفا لکھ دیا، آج دوبارہ گورنر کو بھیجیں گے

خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وزارت اعلیٰ سے اپنے استعفے کا نیا خط ہاتھ سے لکھ کر آج باضابطہ طور پر گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سیاسی اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اس بار استعفا ہاتھ سے تحریر کیا ہے، تاکہ اس کی قانونی حیثیت پر کسی قسم کا سوال نہ اٹھ سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنے استعفے کے فیصلے پر مضبوطی سے قائم ہیں اور موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اپنے قریبی مشیران سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

پارٹی کے اندرونی حلقوں کے مطابق، علی امین گنڈاپور کی جانب سے استعفے کی یہ پیش کش ان کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد آئندہ سیاسی معاملات میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانا اور قانونی پہلوؤں کی وضاحت کرنا ہے۔

خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور نے حال ہی میں وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد سیاسی بحران نے جنم لیا تھا، اور اب ان کے اس نئے اقدام سے صوبے کی سیاسی صورتحال میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔

Scroll to Top