پاک افغان سرحد پر کشیدگی میں اضافہ، افغان فوجی نے پاک فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
ویڈیو میں افغان طالبان کو پاک فوج کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے سرحد کے قریب 19 افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا ہے جو پاکستان پر حملوں کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔
پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں سے ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں افغان طالبان کے کئی افراد مارے گئے جبکہ بچ جانے والے موقع سے فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی بڑی کامیابی، افغانستان میں خوارج کا مرکز کھرچر فورٹ صفحۂ ہستی سے مٹا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان جارحیت پر پاکستان کی جوابی کارروائی دہشت گرد ٹھکانوں اور تربیتی مراکز تک محدود ہے اور اسے پاکستان اور افغان عوام کے درمیان جنگ تصور نہیں کیا جانا چاہیے، پاکستان افغان عوام اور شہری مقامات کو نشانہ بنانے کا خواہاں نہیں ہے۔





