سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج جاری

فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سنٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال 15 ہزار 602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا جن میں سے صرف 397 امیدوارتحریری مرحلے میں کامیاب قرار پائے۔

تحریری امتحان کے بعد وائیوا یعنی انٹرویو مرحلہ مکمل ہونے پر387 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار دیے گئے۔ ان میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔

اس سال مجموعی کامیابی کی شرح محض 2.48 فیصد رہی، جب کہ 229 امیدواروں کی مختلف سرکاری سروس گروپس میں تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔

تقرری کے لیے نامزد کیے گئے امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔

یہ پڑھیں : پرانا نصاب ختم،میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کیلئے نیا نصاب جاری

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کے لیے پرانے نصاب کو ختم کر کے نیا نصاب متعارف کرا دیا ہے جس کا فوری نفاذ بھی کر دیا گیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نصاب کا اطلاق وفاقی بورڈ سے الحاق شدہ تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا اور اسکولوں و کالجوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بورڈ کی ویب سائٹ سے نیا نصاب حاصل کر کے اسے فوری طور پر نافذ کریں۔

Scroll to Top