پشاور:صوبائی حکومت نے نومنتخب وزیراعلی کی تقرری کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا

اعجاز آفریدی

پشاور:خیبرپختونخوا میں وزیراعلی کی تبدیلی کے بعد صوبائی حکومت نے نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے تقرر کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

محکمہ انتظامی امور کے کابینہ ونگ نے اعلامیہ جاری کردیا ۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب 15 اکتوبر 2025 کو گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر خیبرپختونخوا نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیا۔

تقریب میں صوبائی وزراء، ارکانِ اسمبلی، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

محکمہ انتظامی امور کے اعلامیہ کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے آئین پاکستان کے آرٹیکل 130 کے تحت وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالا، جس کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر صوبے کے نئے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اعلامیہ کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیراعظم، چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی کی تعیناتی کے بعد صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا امکان ہے، جب کہ مختلف محکموں میں نئی تعیناتیاں بھی متوقع ہیں۔

Scroll to Top