قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اڈیالہ جیل سے کنٹرول ہو رہی ہے، موجودہ صوبائی حکومت کی اہم ترجیح صرف اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنا ہے۔
چارسدہ میں شہید حیات محمد خان شیرپاؤ کی 50ویں برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہ تحریک انصاف کی حکومت موجودہ حکومت تیسری بار بھی عوام کیلئے کچھ نہیں کر رہی،صوبائی حکومت نے عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ صوبے میں کرپشن عام ہو چکی ہے قبائلی اضلاع کو اپنی حق نہیں دیا جارہا ،اگر یہی صورتحال رہی تو صوبے کے عوام مزید مشکلات سے دوچار ہونگے۔
آفتاب شیرپاو کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت چاہتے ہیں، ملک کے تمام اداروں میں افراتفری کا ماحول ہے ،وکلا اور صحافی سڑکوں پر ہے،اپنے مقاصد کے حصول کے لئے عدلیہ اور صحافیوں کو تقسیم کیا گیاجب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں لایا جاتا تب تک ملک میں معاشی استحکام نہیں لایا جا سکتا۔
صوبے کے جنوبی اضلاع میں بدامنی پھیل چکی ہے،دہشت گردی میں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے ،کرم میں گزشتہ تین ماہ سے لوگ پھنسے ہوئے ہیں
آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل ہونے والے انتخابات نے ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام پیدا کیا ، سربراہ قومی وطن پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک میں فلاحی مملکت کا قیام چاہتے ہیں جہاں صحت اور تعلیم کی سہولت سب کے لئے عام ہو۔ شہید حیات محمد کے نظریے سے مطابقت رکھنے والے لوگ آج دوبارہ جمع ہوئے ہیں،حیات محمد خان نے غریب اور محنت کش طبقہ کے لئے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔