پاکستان کی متوازن سفارتکاری کو عالمی پذیرائی، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دیا

پاکستان کی متوازن سفارتکاری کو عالمی پذیرائی، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دیا

امریکا کے معتبر جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کی حکومتی اور عسکری سفارتکاری کو عالمی سطح پر سراہتے ہوئے اسلام آباد کو ’خطے کا سفارتی فاتح‘ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامہ بدل کر خطے میں سفارتکاری کے نئے افق کھول دیے ہیں۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان نے اپنی سفارتی پوزیشن مضبوط کرتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔

اہم سفارتی کامیابیاں:
امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی۔
ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ اہم معاہدے۔
چین کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ۔
سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے کی تکمیل، جس نے خطے میں نئی سفارتی لہر پیدا کی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات میں بہتری کے دوران پاکستان نے داعش خراسان کے ایک اہم دہشتگرد کو گرفتار کیا، جو کابل ایئرپورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کے انسداد دہشتگردی تعاون کو ’’غیر معمولی اور مؤثر‘‘ قرار دیا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستان کے تعلقات میں بھی پاکستان کی سفارتکاری کو اہم قرار دیا گیا۔ ٹرمپ دور میں پاکستان نے شاندار تجارتی پیکیجز حاصل کیے، جس کے تحت ایک امریکی کمپنی نے پاکستان میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا

پاکستان نے غیر نیٹو اتحادی ہوتے ہوئے بھی امریکا، چین اور سعودی عرب کے ساتھ بیک وقت مضبوط تعلقات قائم کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، جس نے اسے عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر پیش کیا۔

فارن پالیسی کے مطابق، پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی اور مؤثر سفارتکاری نے نہ صرف خطے میں اس کی ساکھ مضبوط کی بلکہ عالمی تعلقات میں نئی راہیں بھی کھولیں۔

Scroll to Top